ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دی میستورا سے ملاقات ماضی کی نسبت امید افزاء رہی:اپوزیشن

دی میستورا سے ملاقات ماضی کی نسبت امید افزاء رہی:اپوزیشن

Wed, 01 Mar 2017 12:42:52    S.O. News Service

دبئی28؍ فروری (ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)جنیوا میں شام کیبحران کے حل کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شامی اپوزیشن کے وفد نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا سیگذشتہ روز اہم ملاقات کی ہے۔ حزب اختلاف نے اس ملاقات کی ماضی کی تمام ملاقاتوں کی نسبت زیادہ امید افزاء4 قرار دیا ہے شامی اپوزیشن کے وفد کے سربراہ نصر الحریری نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسٹیفن دی میستورا سے شام کے بحران کے حوالے سے دو اہم یاداشتیں پیش کی تھیں۔ ایک یاداشت میں شام میں المناک انسانی صورت حال اور دوسری میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔اقوام متحدہ کے امن مندوب نے ان دونوں یاداشتوں پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نصر الحریری نے کہا کہ ہم کئی روز سے یہاں جنیوا میں امن بات چیت کے لیے موجود ہیں مگر ابھی تک ہمیں ایسا کوئی حقیقی شریک مذاکرات نہیں ملا جس کے ساتھ شام میں قیام امن کے لیے کھل کر بات کی جائے۔شام میں امدادی کارکنوں کی نمائندگی کرتے ہوئے’سفید ہلیمٹ‘ والی فلم کو آسکر ایوارڈ ملنے کو مسئلہ شام کے شاندار فتح قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شام میں دیر پا قیام امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ وہ ملک میں حقیقی سیاسی عمل کے آغاز کے لیے شامی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔نصر الحریری نے کہا کہ آج منگل کو ان کی ملاقات روسی وفد کے ساتھ بھی ہو رہی ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ ملاقات بھی شامی قوم کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور ہم اس ملاقات میں بھی اپنا موقف کھل کر پیش کریں گے۔شامی حزب اختلاف کے رہ نما نے روس پر زور دیا کہ وہ ایران نواز ملیشیاؤں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں تاکہ شام میں حقیقی امن کا آغاز کیا جاسکے۔ اپوزیشن مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ہرقابل عمل تجویز کو قبول کرنے اور اس پرعمل درآمد کو تیار ہیادھر دوسری جانب العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں شامی حکومت کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔


Share: